امیرکہ اور چین کے مابین کشیدگی کے بعد بھارت میں ایکوئٹی بینچ مارک انڈیکس پیر کے ابتدائی اوقات میں پانچ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا۔
اس گراوٹ کی ایک وجہ پورے بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کو بھی بتایا گیا ہے۔
صبح 10.15 بجے بی ایس ای ایس اور ایس و پی کا کاروبار 1698 پوائنٹس یا 5.04 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 32019 پر جبکہ نفٹی 50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 494 پوائنٹ یا 5.01 فیصد کے ساتھ 9366 پر شروع ہوا۔
نفٹی فارما کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں تمام سیکٹرل انڈیکس سرخ رنگ سے شروع ہوئے۔ نفٹی میٹل میں 7.5 فیصد، نجی بینک میں 6.9 فیصد اور آٹو میں 6.1 فیصد کی ریکارڈ گراوٹ درج کی گئی۔