اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: بھاتسا ندی کا پل اچانک منہدم - maharashtra

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ضلع تھانے میں واقع بھاتسا ندی کے پل کا پلر اچانک منہدم ہونے سے کئی گاؤں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

مہاراشٹر: بھاتسا ندی کا پل اچانک منہدم

By

Published : Mar 23, 2019, 3:23 AM IST

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تقریباً 30 برس قبل تعمیر ہونے والا بھاتسا ندی کا پل مخدوش ہوگیا تھا، مگر محکمۂ تعمیرات کے افسران اس پل کو نظرانداز کر رہے تھے۔

مہاراشٹر: بھاتسا ندی کا پل اچانک منہدم

ضلع تھانے میں واقع کلیان تحصیل کے کھڑولی گاؤں کا یہ پل بھاتسا ندی پر پر بنا ہوا تھا۔یہ پل والکس اور بھیرے گاؤں کو آپس میں جوڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا 'گاؤں کے طلباء اس پل کو پار کررہے تھے، اسی درمیان یہ حادثہ پیش آیا'۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

مقامی افراد نے ریاستی حکومت سے جلد نئے پلُ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے چند دن قبل ہی ممبئی میں ہمالیہ برج کے منہدم ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 23 شدید طور سے زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details