اردو

urdu

ETV Bharat / city

عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے دو کروڑ روپے کا فنڈ جاری - جلوس کے لیے امداد کا اعلان

ریاست مہاراشٹر ممبئی میں تحریک خلافت سے متاثر ہوکر بی ایم سی نے دیگر تہواروں کی طرح عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے دو کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا۔

عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے دو کروڑ روپے کا فنڈ جاری

By

Published : Nov 7, 2019, 11:40 PM IST

اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین یشوت جادھو نے کہا کہ' تحریک خلافت کے 100 برس پورے ہو رہے ہیں اور بی ایم نے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے دو کروڑ روپے کا فنڈ جاری
بی ایم سی کے اس قدم پر خلافت ہاؤس کے چیرمین اور سینیر صحافی سرفراز آرزو نے کہا کہ خلافت تحریک کے ذریعہ اس جلوس کو 100 پوراہونا یہ خود ایک تاریخ ہے۔ مزید بی ایم سی کے ذریعے جلوس کے لیے امداد کا اعلان ایک تاریخی قدم ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی ممبئی کے مرکز میں تعمیر خلافت ہاؤس ایک تاریخی مقام ہے جہاں سے جنگ آزادی کے لیے کئی اہم میٹنگ اور کئی اہم فیصلے کیے گیے۔ جس میں مہاتما گاندھی اور علی برادران مولانا محمد علی اور شوکت علی نے انگریزوں کے خلاف ملک گیر سطح پر محاذ کا آغاز کیا تھا۔ یہ آغاز انگریزوں کے خلاف کسی اعلان جنگ سے کم نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details