اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی نئی حکمت عملی - انتخابات سے قبل بی جے پی میٹنگ

ریاست مہاراشٹر میں رواں برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حکمت عملی میں تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 3, 2019, 11:41 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:03 AM IST

اسمبلی انتخابات سے قبل آج بھیونڈی ناسک شاہراہ پر واقع واٹیکا ہوٹل میں بی جے پی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جہاں ضلع کی چار دیہی اور بھیونڈی کی دو یعنی کل چھ نشستوں پر امیداروں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی نئی حکمت عملی

ریاستی بی جے پی نے رکن پارلیمان گوپال شیٹی کو حالات کے جائزے کے لیے بطور آبزرور منتخب کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج واٹیکا ہوٹل میں بھیونڈی مغرب، بھیونڈی مشرق، بھیونڈی دیہی، شاہپور ،مرباڑ اور امبرناتھ اسمبلی حلقوں سے بی جے پی سے وابستہ کارکنان اور لیڈران سے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور ان کی پانچ سالہ کارکردگی و پلاننگ پر تفصیلی گفتگو کی۔

واٹیکا ہوٹل کے باہر مقامی کارکنان کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے مقامی صدر سنتوش شیٹی، دیانند چورگھے، بھیونڈی مغربی حلقہ سے رکن اسمبلی مہیش چوگلے، سومت پاٹل بھیونڈی دیہی سیٹ سے دشرتھ پاٹل، مہادیو گھاٹل، شاہپور اسمبلی حلقہ سے اشوک ارنک، رنجنا اگھڈا کی ان سیٹوں پر دعویداری موضوع بحث رہی، بی جے پی ٹکٹ سے ان چھ اسمبلی سیٹ پر 34 امیدواروں دعویدار ہیں۔ ان سبھی کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی کے اعلی لیڈران الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کریں گے، مگر شیوسینا بی جے پی اتحاد ہونے کی صورت میں بی جے پی کے ٹکٹ سے انتخاب لڑنے کی خواہش مندوں کو زبردست دھچکا لگ سکتا ہے۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق بھیونڈی مغربی اسمبلی سے شیوسینا رہنما سائی ناتھ پوار بھی میٹنگ میں شرکت کے خواہش مند تھے، مگر بی جے پی میں شمولیت نہ اختیار کرنے کے سبب مقامی رکن اسمبلی کے حامیوں کی زبردست احتجاج کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔

فی الحال بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی مہیش چوگلے مضبوط امیدوار ہیں، کیونکہ سنہ 2009 سے وجود میں آنے والے اس حلقہ سے وہ پہلی بار کمل کھلانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بی جے پی 34 خواہش مندوں میں کسے اپنا امیدوار منتخت کرتا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details