ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میونسپل کمشنر نے ایک پرائیویٹ کووڈ 19 ہسپتال کی منظوری رد کرتے ہوئے نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔
بھیونڈی کارپوریشن نے کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اصافے کے پیش نظر شہر کے کچھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا علاج کی منظوری دی تھی۔ مگر اب ان پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج میں لاپرواہی، ڈاکٹرز اسٹاف کی کمی اور حکومت کے طے شدہ ریٹ سے زیادہ چارج کرنے کی شکایت پر کارپوریشن نے کاروائی شروع کردیا ہے۔
گذشتہ دنوں میونسپل انتظامیہ کارپوریشن کو شکایت موصول ہوئی کہ شہر میں واقع شری ورال دیوی کووڈ ہسپتال میں کورونا علاج کرانے کے لئے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم فزیشین اور اسٹاف نہ ہونے کے بعد بھی مریضوں سے اضافی بل وصول کئے جا رہے ہیں۔
جس پر میونسپل کمشنر پنکج آشیا نے ایک اسپیشل اسکوارڈ تشکیل دے کر تمام شکایت کی جانچ کرائی تو شکایت درست پائی گئی۔ معاملے پر فوراً کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال میں کورونا متاثرہ مریضوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہسپتال کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔