اردو

urdu

By

Published : Jun 4, 2020, 9:55 PM IST

ETV Bharat / city

بھیونڈی: کمیونٹی ہال قرنطینہ سینٹر میں تبدیل ہوگا

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ تیس سے زائد افراد سرکاری قرنطینہ میں ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے میونسپل انتظامیہ نے شہر کمیونٹی ہال کو انسٹی ٹیوشنل قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کارپوریشن کے اس قدم پر مئیر پرتیبھا ولاس پاٹل نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔

کمیونٹی ہال قرنطینہ سینٹر میں تبدیل ہوگا
کمیونٹی ہال قرنطینہ سینٹر میں تبدیل ہوگا

بھیونڈی شہر میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں ہونے والے یومیہ اضافہ کے پیش نظر میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر نے بھیونڈی شہر کے چار کمیونٹی ہال میں پانچ سو بیڈ کے انسٹی ٹیوشنل قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

کمیونٹی ہال قرنطینہ سینٹر میں تبدیل ہوگا

کیوں کہ کورونا متاثر مریضوں کے رابطہ میں آنے والوں کے ساتھ ہی ریڈ زون، ہاٹ اسپاٹ علاقے کے لوگوں کے لیے انسٹی ٹیوشنل قرنطینہ مرکز کے قیام کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے شاہ محمد ہال میں دو سو بیڈ، فرحان ہال میں سو بیڈ، گاجنگی ہال میں 100 بیڈ اور منگل بھون میں سو بیڈ کا قرنطینہ مرکز بنائے جانے کا حکم میونسپل کمشنر نے دیا ہے، جبکہ ممبئی ناسک شاہراہ پر ٹاٹا امنترا واقع کووڈ کیر سینٹر کافی پہلے شروع کیا جا چکا ہے۔

کمیونٹی ہال قرنطینہ سینٹر میں تبدیل ہوگا

اس انسٹی ٹیوشنل قرنطینہ مرکز کے قیام کو لیکر بھیونڈی کی میئر پرتبھا ولاس پاٹل نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ رہائشی علاقے میں واقع کمیونٹی ہال میں اس قرنطینہ مرکز بنائے جانے کو لیکر کارپوریٹرز کو اعتراض ہے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمشنر نے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارپوریشن کو عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ کو شہر سے تقریباً پانچ کلو میٹر دور ویر ہاوس علاقے میں 35 ہزار فٹ پر اس قرنطینہ مرکز کے قیام کا مشورہ دیا ہے۔

کمیونٹی ہال قرنطینہ سینٹر میں تبدیل ہوگا

مقامی رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے انسٹی ٹیوشنل قرنطینہ مرکز کے قیام کو لیکر ہونے والی سیاست کو سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے لوگوں کی جان بچانے کا وقت ہے اور میونسپل کمشنر کو فیصلہ لینے کا پورا اختیار ہے انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details