اردو

urdu

ETV Bharat / city

تومر اور کھنہ مرکزی مبصر مقرر - صدر امت شاہ نے مہاراشٹر میں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے مہاراشٹر میں پارٹی کی قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے لیے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ کو مرکزی مبصر مقرر کیا ہے۔

مرکزی مبصر مقرر

By

Published : Oct 29, 2019, 10:56 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما نریندر سنگھ تومر اور اویناش رائے کھنہ کل ممبئی میں پارٹی کی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ میں مقننہ اجلاس کے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بتایا کہ 'مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔'

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں حکومت سازی کے تعلق سے شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان سخت رسہ کشی جاری ہے جس پر سب کی نظر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details