اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: سسرال سے تنگ آکر بہو نے خودکشی کی - ساڑھے چار لاکھ روپے کا ذاتی قرض

شگوفہ کا مسکراتا چہرہ اب کبھی نہیں دیکھا جائے گا۔ ان کا ایک سال کا بچہ بھی ہے۔ اسی ماہ کے 22 اگست کو اس بچے کی سالگرہ ہے لیکن اب اس کی ماں نہیں ہے، جس نے سے جنم دیا۔ شگوفہ نے اپنے سسرال والوں سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔

Being fed up with in-laws, daughter-in-law committed suicide
ممبئی: سسرال سے تنگ آکر بہو نے خودکشی کی

By

Published : Aug 10, 2020, 4:47 PM IST

دو سال قبل شگوفہ نے منصور احمد سے شادی کی تھی۔ دونوں ایک نجی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ ان دونوں کی محبت ہوگئی اور دو سال قبل ان کی شادی بھی ہوگئی۔ ان کی زندگی خوش حالی تھی۔ ایک سال بعد ان کا ایک بیٹا ہوا۔ شگوفہ نے نند کی شادی کے لیے سسرال کے کہنے پر بینک سے قرض لیا اور اس قرض نے شگوفہ کی زندگی میں مصیبتوں کا طوفان کھڑا کر دیا۔

ویڈیو

شگوفہ نے اس شادی کے لیے ساڑھے چار لاکھ روپے کا ذاتی قرض لیا تھا۔ قسطوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھر میں تنازعات شروع ہوگئے اور اسکی وجہ سے شگوفہ پر تشدد کیا گیا اور انجام میں شگوفہ نے اپنی جان گنوا دی۔ شگوفہ کا سسرال ممبئی کے وڈالا علاقے میں ہے۔ شگوفہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وڈالا ٹی ٹی پولیس نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details