مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع سے گرفتار کیے گئے صحافی راہل کلکرنی کو باندرہ عدالت کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے صحافی کو 51 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کلکرنی پرالزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ٹی وی چینل پر ایک جھوٹی خبر نشر کی تھی کہ باندرہ ریلوے اسٹیشن سے طویل مضافاتی ٹرینیں شروع ہونے والی ہیں جس کے سبب مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد باندرہ اسٹیشن سے قریب جامع مسجد کے پاس اکٹھا ہوگئی تھی جو کہ کورونا وائرس بیماری کیلئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے خلاف ہے۔