زخمی نوجوان کو علاج کے لئے ممبئی کے کے ای ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نارپولی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے منگل کو عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے اسے 5 دنوں کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس ذرائع کی طرف سے حاصل معلومات کے مطابق بھیونڈی شہر میں واقع کامت گھر علاقے کے سائی نگر میں رہائش پزیر روہی داس سنجے موریا کی پڑوس کے برہمانند شہر میں رہنے والے سنتوش عرف وٹھل لال چند نشاد سے کسی بات کو لے کر جھڑپ ہوگئی تھی۔
اس کی شکایت روہت نے نارپولی پولیس اسٹیشن میں کی تھی۔ اس بات سے ناراض ہو کر سنتوش کمار نے موقع دیکھ کر رات کے وقت عوامی بیت الخلا کے پاس روہت پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ چاقو کا وار پیٹ میں لگنے کے سبب روہت بے ہوش ہو گیا۔ جسے علاج کے لئے پہلے تھانے کے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن اس صورت حال سنگین ہونے کی وجہ سے اسے ممبئی کے کے ای ایم ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی درمیان حملہ آور ملزم سنتوش کمار نے روہت کے بھائی کو گالی گلوج کرتے ہوئے اسے بھی دیکھ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے خود کو اینٹ سے مار کر جھوٹا مار پیٹ کا معاملہ بنانے کی بھی ناکام کوشش کی۔
نارپولی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وشنو اوہاڈ نے معاملے کی جانچ کرکے حملہ آور ملزم سنتوش کمار کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔