اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارنب کو 14 دنوں کےلیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

بدھ کی صبح ممبئی پولیس نے دو برس قبل خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں ریپلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

ارنب کو چودہ دنوں کےلیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا
ارنب کو چودہ دنوں کےلیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

By

Published : Nov 5, 2020, 1:58 AM IST

Updated : Nov 5, 2020, 6:16 AM IST

ریپلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو بدھ کو چودہ دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ آج بدھ کی صبح ممبئی پولس نے دو برس قبل خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

پولس نے گوسوامی کو شام کو علی باغ عدالت میں پیش کیا تھا۔ تقریبا چھ گھنٹوں کی طویل سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 18 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق گوسوامی جمعرات کی صبح بامبے ہائی کورٹ میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرانے کے لئے اپیل کریں گے۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 6:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details