مہاراشٹر پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جاریہ ماہ میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 18 (دہشت گرد سرگرمی میں مجرمانہ سازش کے مرتکب ہونا) کے تحت یہ تیسری گرفتاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم عرفان رحمت علی شیخ ممبئی کے علاقے کھیڑواڑی کا رہائشی ہے جو درزی کا کام کیا کرتا تھا، جسے بدھ کی رات گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رحمت کے قبضہ سے کچھ مشتعل کرنے والے مشتبہ دستاویزات کو بھی برآمد کیا گیا جب کہ اس کا نام ذاکر حسین شیخ اور رضوان مومن سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آیا تھا، جنہیں جاریہ ماہ کے اوائل میں اے ٹی ایس نے حراست میں لیا تھا۔