مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امرتا نے جمعرات کو ریاستی وزیر نواب ملک کو کنبہ کی شبیہ خراب کرنے کے الزام میں قانونی نوٹس بھیجا۔
اس نوٹس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ نواب ملک گذشتہ کافی وقت سے اپنے ٹویٹس کے ذریعہ ان کے کنبہ کے بارے میں توہین آمیز باتیں لکھ رہے ہیں اور ان کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔