مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ماہم علاقے میں واقع سینٹ مائیکل چرچ کے دروازے صبح کے وقت بند تھے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سیکریڈ ہارٹ کیتھیڈرل بھی بند رکھا گیا تھا تاکہ لاک ڈاون کے دوران لوگ بڑے پیمانے جمع نہ ہوں۔
ریاست کیرالا کے پلایم علاقے میں واقع سینٹ جوزف میٹروپولیٹن کیھتیڈرل بھی گڈ فرائڈے کے موقع پر بند رکھا گیا۔
کورونا وائرس: 'گُڈ فرائڈے' پر گرجا گھر بند رکھے گئے مسیحی مذہب میں گڈ فرائڈے کو مقدس جمعہ (ہولی فرائڈے) یا سیاہ جمعہ (بلیک فرائڈے) بھی کہا جاتا ہے، اس روز عیسیٰ مسیح کو صلیب پر چڑھایا گیا تھا۔
ہر برس گڈ فرائڈے کے موقع پر بڑے پیمانے پر مسیحی مذہب کے لوگ گرجا گھروں میں جمع ہوتے ہیں اور عبادت و دعا کرتے ہیں۔
ملک میں 21 روز کا لاک ڈاون کیا گیا ہے اور 24 مارچ کی نیم شب سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔
گزشتہ 12 گھنٹے میں ملک بھر میں کووڈ 19 کے 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک اس مہلک وبا کے سبب 199 افراد کی موت ہو چکی ہے۔