مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ورشا گائیکوارڈ اور محکمہ تعلیم کے درمیان ہوئی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ طلبا کی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر امتحان کے نتائج جاری کیے جائیں گے اور مارکشیٹ تیار کیے جائیں گے۔
کورونا وائرس نے ہر چیز متاثر کر دیا ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو، اس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی اچھوتی نہیں ہیں، گزشتہ 25 مارچ سے ملک بھر میں سبھی اسکول کالجز بند پڑے ہیں، اسکول کے امتحانات بھی منعقد نہیں ہوئے، جن میں کارپوریشن کے زیر انتظام اسکول بھی شامل ہیں۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کی گزشتہ کارکردگی کو ملحوظ رکھ کر ان کا جاری تعلیمی سال کے امتحانات کے نتائج تیار کیے جائیں گے اسی مناسبت سے ان کی مارکشیٹ بھی تیار کی جا ئے گی۔