اورنگ آباد: کل ہندمجلس اتحادالمسلمین All Inidia Majlis e Itehadul Muslameen کی جانب سے آج عروس البلاد ممبئی میں مسلم ریزرویشن اور وقف اراضیات کے تحفظ کے لیے جلسہ عام اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا Protest by AIMIM Workers in Mumbai today اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایم آئی ایم کے کارگزار ریاستی صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے پریس کانفرنس کے ذریعہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی پوری تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور عوام کو خطاب کرنے پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی Asaduddin Owaisi in Mumbai بھی شرکت کریں گے۔
ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری Dr Abdul Gaffar Qadri نے کہا کہ اجلاس سچر کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرانے اور اس کے تحت مسلمانوں کو ہر میدان میں ریزرویشن دینے، وقف اراضیات کو تحفظ پہنچانے اور ان کی بندر بانٹ کو بند کر نے کے مطالبات ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالت نے مسلمانوں کو تعلیم کے میدان میں ریزرویشن Reservations for Muslims دینے کا حکم صادر کیا ہے، اس کے باوجود مہاوکاس اگھاڑی سرکار اس کا بھی اطلاق نہیں کر پائی ہے جوایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ساتھ ہی وقف اراضیات جو مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمارے آباء واجداد نے اپنی ملکیت وقف کی تھی مگر ان کا استعمال ایسے لوگ کر رہے ہیں جو خود صاحب جائیداد ہیں۔ جس کی وجہ سے مسلمان غریب سے غریب ہوتا جارہا ہے۔ یہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔ ہم اس کے لئے نہ صرف ریاستی حکومت کا گھیراؤ کریں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر سڑکوں پر بھی اتریں گے۔