اردو

urdu

ETV Bharat / city

فلم 'میدان' 15 اکتوبر کو ریلیز ہوگی - urdu news

اجے دیوگن کی آنے والی فلم 'میدان' 15 اکتوبر 2021 کو تھیٹر میں پیش کی جائے گی۔ یہ فلم فٹبال کے کوچ سید عبد الرحیم پر مبنی ہے۔

Ajay Devgan's Maidaan delayed again
اجئے دیوگن کی آنے والی فلم میدان میں تاخیر

By

Published : Dec 12, 2020, 7:07 PM IST

ممبئی: ایکٹر ڈائریکٹر اجے دیوگن کی فلم میدان 15 اکتوبر 2021 کو تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

اطلاعات کے مطابق آج اجے دیوگن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ فلم میدان 15 اکتوبر 2021 کو تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، یہ فلم بھارتی فٹبال کے سنہرے دور کی عکاسی کرتی ہے۔

اس فلم میں اجے دیوگن کوچ سید عبدلرحیم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جنہیں بھارت کے بابائے فٹبال کہا جاتاہے۔ رحیم بھارتی نیشنل فٹبال ٹیم کے مینیجر تھے۔ جو 1950 سے لیکر اپنے آخری وقت 1963 تک خدمات انجام دیے تھے۔ رحیم صاحب کو نئی نسل میں فٹبال کے میدان میں رول ماڈل کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ آخری مرحلہ میں ہے جنوری تک شوٹنگ ختم ہو جائے گی۔ فلم اپریل تک مکمل تیار ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details