اردو

urdu

ETV Bharat / city

سچن وازے کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ افسران بھی جانچ کے دائرے میں

سچن وازے کی گرفتاری کے بعد اب اس معاملے میں ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر بھی جانچ کے دائرے میں آ چکے ہیں، اس سے پہلے این آئی اے وازے گینگ کے مختلف کارکنان سے تفتیش کر چکی ہے۔ آج این آئی اے نے وازے کے قریبی ریاض قاضی کو این آئی اے کےدفتر میں طلب کیا۔

سچن وازے کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ افسران بھی قانونی شکنجے میں
سچن وازے کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ افسران بھی قانونی شکنجے میں

By

Published : Mar 17, 2021, 6:58 PM IST

مکیش امبانی کے گھر کے باہر مشتبہ کار ملنے کے

معاملہ میں یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس کے اعلی افسران کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
سبگدوش ای سی پی شمشیر پٹھان کا کہنا ہے کہ 'اس سے پہلے ممبئی پولیس کی شبیہ کسی اور نے اتنی داغدار نہیں کی جتنی موجودہ کمشنر کے رہتے ہوئے محکمہ پولیس کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے کمشنر کے خلاف بھی کارروائی ضروری ہے'۔
سچن وازے کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ افسران بھی قانونی شکنجے میں

وہیں، دوسری جانب ریاستی حکومت کو ہر سو نشانہ بنایا جا ہے، جس کی وجہ سے کل دیر رات تک وزیر اعلیٰ نے ریاست کے وزرا کے ساتھ میٹنگ کی۔

قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس کمشنر کو ان کے عہدے سے برخواست بھی کیا جاسکتا ہے۔ وہیں، بی کے پی رہنما رام کدم نے اس سازش میں اعلیٰ افسران کے شامل ہونے کا گمان ظاہر کیا ہے اور ان پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاستی وزیر اسلم شیخ نے بھی این آئی اے کے ذریعہ اس معاملے کی جانچ کے تعلق سے یہ واضح کر دیا ہے کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلم شیخ نے کہا کہ' واردات میں خود اے ٹی ایس نے معاملہ درج کیا ہے تو کارروائی یقین ہے۔

فی الحال ملزم سچن وازے کو این آئی اے کی تحویل میں بھیجا گیا ہے، امکان ہے کہ جانچ کا دائرہ جیسے جیسے سخت ہوتا جائے گا اس معاملے میں اور بھی افسران کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details