اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی نفرت اور تفرقہ پھیلانے کی سیاست کر رہی ہے: ادتیہ ٹھاکرے

ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی کی جانب سے چلائی جارہی مہاراشٹرا بچاو مہم کا جواب دیتے ہوئے وزیر ماحولیات اور شیوسینا رہنما ادتیہ ٹھاکرے نے بی جے پی کو خوف، نفرت اور تفرقہ کی سیاست کرنے والے پارٹی قرار دیا۔

Environment Minister and Shiv Sena leader Aditya Thackeray
وزیر ماحولیات اور شیوسینا رہنما ادتیہ ٹھاکرے

By

Published : May 22, 2020, 6:10 PM IST

شیوسینا رہنما ادتیہ ٹھاکرے نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ایک سیاسی جماعت کی ریاستی اکائی نے ایک نیا اور نچلے درجے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس وبائی مرض کے دوران جب دنیا سب کچھ بھول کر ایک دوسرے کی مدد کرنے میں جٹی ہے، یہ دنیا کی واحد جماعت ہے جو سیاست کی خاطر خوف، نفرت اور تفرقہ پھیلانے میں ملوث ہے ۔ یہ جماعت وبائی مرض کو بھول گئی ہے‘۔

اس مہم کے دوران چھوٹے بچوں کو دھوپ میں کھڑے کر کے انکے سیاسی مقاصد کے استعمال کو انھوں نے اسے انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ہوس سیاست دانوں سےکیا کچھ کراتی ہے، یہ کورونا کو بھول گئے ان کو سیاست پیاری ہے۔ بالکل شرمناک ، سیاست اور اقتدار کی ہوس قائدین کو کیا کرا سکتی ہے۔ بچوں کو گرمی میں کھڑا کرنا ، چہروں پر ان کے ماسک برابر نہیں ہیں، نیچے کیے ہوئے ہیں ، سیاسی احتجاج کے لیے چہرہ ڈھانکے بغیر ان بچوں کا استعمال ، جب کہ ان کو گھروں کے اندر محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا کو بھُول گئے ، سیاست پیاری ہے۔"

واضح رہے کہ بی جے پی نے آج مہاراشٹرا میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف "مہاراشٹرا بچاو" مہم شروع کی ہے ۔ اور ممبئی میں بی جے پی دفتر کے سامنے حسب اختلاف کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ونود تاؤڑے وغیرہ نے اس میں شامل تھے۔

اس موقع پر موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ٰ دیویندر فڑنویس نے ریاستی حکومت پر زبردست تنقید کی جس پر مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران کرناٹک گجرات، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ حکومتوں کی جانب سے اقتصادی پیکیج دیے گئے۔ لیکن مہاراشٹرا حکومت ، مرکزی مددکے علاوہ ایک بھی روپیہ خرچ کرنے کو تیار نہیں ہے۔مرکزی حکومت نے 468 کروڑ کی مدد دی۔ اس کے علاوہ 1600 کروڑ روپیے مزدوروں کو انکے گاوں پہنچانے کے لیے دیے گئے لیکن ریاستی حکومت اپنی طرف سے ایک روپیہ کا بھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

فڑنویس کی جانب سے کی گئی اس تنقید کے بعد اسکے جواب میں ادتیہ ٹھاکرے نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خوف، نفرت اور تفرقہ پھیلانے کی سیاست کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details