اردو

urdu

ETV Bharat / city

اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی کی کورونا سے موت - دلیپ کمار کے بھائی احسان کا انتقال

دلیپ کمار کے دو بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے میں دشواری کے بعد 15 اگست کو 'لیلاوتی اسپتال' میں داخل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں ان دونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان کا انتقال
اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان کا انتقال

By

Published : Sep 3, 2020, 1:26 PM IST

بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے ایک اور بھائی احسان خان کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ 21 اگست کو بھی ان کے ایک بھائی اسلم خان کی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔

احسان خان کی عمر 90 برس تھی، اور گزشتہ ماہ ہی ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، اداکار کے اہل خانہ سے وابستہ ان کے ایک دوست فیصل فاروقی نے یہ اطلاع دی ہے۔

دلیپ کمار کے دو بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے میں دشواری کے بعد 15 اگست کو 'لیلاوتی اسپتال' میں داخل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں ان دونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

دونوں بھائیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ احسان خان کی بدھ کی دیر رات کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ فاروقی نے دلیپ کمار کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'دلیپ صاحب کے چھوٹے بھائی احسان خان کا کچھ گھنٹے قبل انتقال ہوگیا، اسلم کی بھی پہلے موت ہوگئی تھی، ہم خدا کے بندے ہیں اور لوٹ کر واپس انہیں کے پاس جاتے ہیں، ان کے لیے دعا کریں۔'

رواں برس کے مارچ میں دلیپ کمار (97) نے اپنی صحت سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو (75) کورونا وائرس کے تناظر میں سب سے دور تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اطلاعات کے لیے بتا دیں کہ بدھ کو ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 739 تک جا پہنچی تھی، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 195 ہو چکی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details