نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ شب واشی اور مانخورد کے اس گھنے جنگل میں جہاں دلدل اور مینگروز کے درختوں کے گھپ اندھیرے میں غیرملکیوں کے ذریعے منشیات کا گورکھ دھندھہ کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی میں منشیات فروشوں اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم کے مابین جھڑپ بھی ہوئی۔
جھڑپ کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس افسران پر حملہ کردیا جبکہ ایک افسر کے سر پر منشیات فروشوں نے تیز دھار والے ہتھیار سے وار کیا۔ کارروائی میں ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا اور 4 تا 5 منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اس کارروائی میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات بھی ضبط کی گئی۔ تفتیش میں اس بات کا سنسی خیز انکشاف ہوا ہے کہ علاقے سے متصل مقام میں موجود جھوپڑپٹیوں میں مقیم پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور غیر ملکی منشیات فروشوں کے بیچ سانٹھ گانٹھ ہونے کے سبب نشے کا یہ کاروبار عروج پر تھا۔