اردو

urdu

ETV Bharat / city

'موجودہ این پی آر نہیں کرنے کا تیقن دیا گیا' - بی جے پی ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش میں لگی ہے

سماج وادی پارٹی کے رہنما ابوعاصم اعظمی نے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے ساتھ این پی آر معاملے پربات چیت کے حوالے سے تفصیل بتائی۔

abu asim azmi said ajit pawar said, npr, rules will change
'موجودہ این پی آر نہیں کرنے کا تقین دیا گیا ہے'

By

Published : Mar 4, 2020, 10:45 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رہنما ابوعاصم اعظمی نے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے ساتھ این پی آر معاملے پر بات چیت کے حوالے سے تفصیل بتائی۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ 'اجیت پوار نے انہیں تیقن دلایا ہے کہ این پی آر جو اس وقت کا ہے، اگر نافذ کیا جاتا ہے تو وہ تبدیلی کے ساتھ نافذ ہوگا۔'

abu-asim-azmi-said-ajit-pawar-said-npr-rules-will-change

جبکہ اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شوسینا، کانگریس اور این سی پی کے نمائندے ہوں گے۔ وہ اس معاملے پر قطعی فیصلہ لیں گے۔

ابوعاصم نے کہا' اجیت پوار نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ این پی آر سے کسی بھی شہری کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اگر ہم جاری اسمبلی اجلاس میں تجویز نہ بھی لائیں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ بھروسہ رکھیں کسی بھی شہری کا ہم نقصان نہیں ہونے دیں گے'۔

اعظمی نے مزید کہا کہ ادھو ٹھاکرے پہلےسے کہہ رہے ہیں کہ سی اے اے غیر ملکیوں کے لئے ہے اس سے بھارت کے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور این آر سی کو مہاراشٹر میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس موقع پر انھوں نے مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن معاملے میں کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرنا ایک دیرینہ مطالبہ ہے جس کو پورا کرنے ضرور پہل ہوگی مگر چونکہ اس وقت بی جے پی ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش میں لگی ہے اس لئے اس کو فی الحال کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details