مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے مراٹھا ریزرویشن کو سپریم کورٹ سے خارج کئے جانے کے بعد اب یہ مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کو جس طرح سے ریزرویشن دیا گیا۔ اس کے لئے اسمبلی میں بل منظور کیا گیا لیکن مسلم ریزرویشن پر حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس لئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے کیونکہ مسلم ریزرویشن اس وقت تک منظور تھا جب شیوسینا اور بی جے پی حکومت نہیں تھی لیکن اس حکومت نے مسلم ریزرویشن کو برقرار نہیں رکھا اس لئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مسلمانوں کا پانچ فیصد ریزرویشن بحال کرے۔
کانگریس اور این سی پی کی حکومت نے ریزرویشن فراہم کیا تھا لیکن اسے شیوسینا اور بی جے پی کی حکومت نے برقرار نہیں رکھا جبکہ مراٹھا ریزرویشن کے لئے حکومت نے بل تک منظور کیا ہے۔