واضح رہے کہ سلسلہ وار ٹرین بم دھماکوں کے الزام میں مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے 13 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں عبدالواحد شیخ بھی شامل تھے لیکن انہیں ناکافی ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا جبکہ اس مقدمے میں 5 جوانوں کو پھانسی اور 7 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
عبدالواحد شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ :' جھوٹے الزامات میں پھنسے مسلمانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے اور ان کے خلاف پولیس کی مبینہ زیادتی کا قانونی جواب دینے کے لیے انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی'۔