ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے کے اسٹیشن کے سامنے گرانٹ روڈ مسجد واقع ہے۔ مسجد کے عقب میں موجود عمارت میں کبھی جسم فروشی کا بازار گرم ہوا کرتا تھا۔
جسم فروشی کا اڈہ عبادت گاہ میں تبدیل: خصوصی رپورٹ بیس برس کی طویل جدو جہد کے بعد ایک شخص نے اس عمارت کو خرید کر مسجد کے لیے وقف کر دیا، جس کے بعد مسجد انتظامیہ نے اسے جسم فروشی سے پاک کر مسجد میں منتقل کر دیا ہے۔
اس تعلق سے مسجد کے ٹرسٹی اسلم خلچی نے بتایا کہ' جسم فروشی کی عمارت کو عبادت گاہ میں منتقل کرانے میں مسجد کے ذمہ داروں کا کافی اہم رول رہا، اب یہاں پر واقع ایک چھوٹی مسجد، بڑی مسجد میں بدل گئی ہے۔
اسلم خلچی نے اس تعلق سے مزید یہ بھی کہا کہ' وہ اس مسجد میں طویل عرصے سے نماز پڑھ رہے ہیں اور وہ مسجد کے منتظمین میں سے ہیں، پہلے مسجد کا رقبہ چھوٹا تھا جس کے سبب مصلیان کو گندگی کے بیچ سڑکوں پر نماز ادار کرنی پڑتی تھی'۔
اسلم خلچی نے کہا کہ' مسجد سے متصل اس عمارت میں کبھی جسم فروشی کا بازار گرم رہتا تھا۔ اس عمارت اور اس سے متصل گلیوں میں فحاشی اور جسم فروشی کے گراہکوں کا کا تانتا بندھا رہتاتھا۔ جس کی وجہ سے عبادت میں خلل پیدا ہوتا تھا۔ لیکن خوشی کی بات ہے کہ' اب یہاں صرف اور صرف مسجد ہے، جو کہ فی الحال لاک ڈاؤن کے سبب بند ہے'۔
مزید پڑھیں:
آپ کو بتا دیں کہ' ممبئی میں واقع گرانٹ روڈ، پلے ہاؤس، لمنگٹن روڈ، کماٹی پورہ یہ ممبئی کہ وہ علاقے ہیں جو آج بھی جسم فروشی کے لئے بدنام ہیں۔ جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے اس خطہ میں مسلم اکثریتی بستیاں بھی آباد ہیں۔ طویل عرصے سے مقیم ان علاقوں کے مکین جسم فروشی کے بازار کو بند کرنے کی ہر ممکن کوشش میں سرگرداں ہیں لیکن اب تک انہیں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔