شہنواز ممبئی کے ملاڈ علاقے میں رہتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ وہ ضرورت مند لوگوں کو مفت سلنڈر فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے گذشتہ برس ہی ایک حادثے کے بعد اپنی گاڑی بیچ کر 60 سلنڈر خریدے تھے۔ آج ان کے پاس 200 آکسیجن سلنڈر ہیں۔ پچھلے برس کورونا کے 4000 سے زائد مریضوں تک شاہنواز نے آکسیجن سلینڈر پہنچائے۔ ان کی کوششوں کی بدولت بہت سے لوگ صحت یاب ہوئے۔
شہنواز نے ملاڈ علاقے میں ہی ایک وار روم بنایا ہے، جہاں اُنہیں روزانہ 500 کال موصول ہوتی ہیں۔ اس وار روم میں کورونا کے مریضوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فون کال پر بیڈ، آئی سی یو، وینٹیلیٹر کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جاتی ہے۔