اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: کسان کی خودکشی - مہاراشٹر میں کسان کی خود کشی

ریاست مہاراشٹر کے ضلع گوندیا میں قرض سے پریشان کسان نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔

کسان کی خودکشی
کسان کی خودکشی

By

Published : Dec 4, 2019, 6:42 PM IST

تفصیلات کے مطابق گوندیا کے آم گاؤں تعلقہ کے کڑگی پار علاقے میں ایک کسان نے بورویل کھودنے کے لیے قرض لیا تھا لیکن دونوں ہی دفعہ بورویل کھودنے پر پانی نہیں ملنے کی وجہ سے وہ مایوس ہوگئے اور زہر پی کر خودکشی کر لی۔ ہلاک کسان کی شناخت اننت راؤ لوٹنجی (55 برس) کے طور پر ہوئی ہے۔

آم گاؤں سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کڑگی پار نامی گاؤں کے کسان اننت راؤ لوٹنجی کی دو ایکڑ کی زمین ہے جو چاول کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔

اس زمین پر کاشت کر کے وہ اپنی والدہ، بیوی اور دو بچوں کی کفالت کرتے تھے۔ کاشتکاری کے لیے پانی نہیں ہونے پر چار برس قبل انہوں نے چار سو فٹ بورویل کھودا تھا لیکن بور ویل کے ذریعے حسب ضرورت پانی نہیں ملنے پر انہوں نے دوسرا بورویل کھودنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے الگ الگ تنظیموں سے قرض لیا تھا۔

دوسرے بورویل کے لیے 350 فٹ کھودنے کے باوجود پانی نہیں ملنے پر وہ مایوس ہو گئے اور انہیں اس بات کی فکر لاحق ہوگئی کہ وہ اب کاشتکاری کیسے کریں گے اور قرض کی ادائیگی کیسے کر پائیں گے؟ جس سے مایوس ہو کر انہوں نے کھیت میں جا کر زہر پی لیا اور پھر گھر آئے مگر کچھ ہی دیر میں ان طبیعت بگڑ گئی تو انہیں قریب کے ہیلتھ سینٹر میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details