مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 15 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 89 پر پہنچ گئی ہے۔
کووڈ-19 کا ممبئی میں 14 اور پونے میں ایک نیا مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔
کورونا سے تحفظ کے لئے ریاست کو لاک ڈاؤن کرد یا گیا لیکن اس کے باوجود بھی مسلسل کرورنا کے مثبت معاملے سامنے آر رہے ہیں، جو تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کے سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹرا سے ہی سامنے آرہے ہیں۔
وزیر اعظم نرندر مودی نے مہاراشٹر حکومت کو مکتوب بھیج کر ریاست میں لاک ڈاوؤن کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم نرندر مودی نے مہاراشٹر حکومت کو مکتوب بھیج کر ریاست میں لاک ڈاوؤن کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم نے خود بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات میں تعاون کریں۔
راجیش توپے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر جانے سے گریز کریں مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش توپے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر جانے سے گریز کریں، کیونکہ کوویڈ 19 سے نمٹنے کا صرف تنہائی ہی علاج ہے۔