ریاست مہارشٹر میں ممبئی مضافات کے بوریولی کے سائی بابا نگر کے رہنے والے رامچندر پاٹل سے کے وائی سی اپڈیٹ کے نام پر اس کے کھاتے سے ڈھائی لاکھ روپے کا کسی ہیکر نے نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق بوریولی کے سائی بابا نگر میں رہنے والے 36 برس کے رامچندر پاٹل کے موبائل پر کسی نامعلوم شخص کا ایک پیغام موصول ہوا، جس میں کہا گیا کہ آپ کو کے وائی سی اپڈیٹ کرنے کے لیے کال کیا جارہا ہے، لہٰذا آپ کے موبائل پر ایک لنک بھیجا جا رہا ہے جسے آپ ڈاون لوڈ کر لیں، اور کمپنی آپ کو ایک روپیہ بطور بیعانہ کی شکل میں بھیج رہی ہے، آپ اس رقم کو قبول کرلیں اور ہمیں دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے ایک پیغام بھیجیں کہ آپ وہی شخص ہیں جس کا یہ بینک اکاونٹ ہے۔
پولس کو پانڈے نے مزید بتایا کہ اس نے بینک کے بھیجے گئے پیغام پر غور کیا اور KYC فارم سے متعلق لنک ڈاون لوڈ کیا، جس میں انیڈیسک نامی ایپ موجود تھا، جیسے ہی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کیا ویسے ہی 1 روپیہ کے ڈیبیٹ کا پیغام موصول ہوا، جیسا کی مبینہ بینکر کے فون کرنے والے نے کہا تھا، اسے قبول کرنے کے فورا بعد ہی اس کے کھاتے سے ڈھائی لاکھ روپے واپس لینے کا پیغام آیا، جیسے ہی اسے احساس ہوا کہ کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر دھوکہ ہوا ہے، پاٹل نے فوراً پولس کو اس بارے میں جانکاری دی۔
سائبر سیل کے مطابق کورونا دور میں سائبر کرائم میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے، سائبر کرائم ماہر ایڈوکیٹ وکی شاہ نے بتایا کہ 'سماج دشمن عناصر طرح طرح سے آپ کے موبائل پر کال کرتے ہیں اور آپ سے او ٹی پی نمبر کے بارے میں معلومات حاصل کرکے آن لائن فراڈ کرتے ہیں۔ او ٹی پی دینے سے رقم کی واپسی اور اس جرم کے بارے میں آگاہی ہے تو مجرموں نے بھی سائبر دھوکہ دہی کا ایک نیا طریقہ شروع کیا۔