اردو

urdu

ETV Bharat / city

دھاراوی میں کووڈ 19 کے 68 نئے کیسز - دھاراوی

ممبئی میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھوپڑپٹی دھاراوی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : May 6, 2020, 10:40 PM IST

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق دھاراوی میں بدھ کے روز 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

دھاراوی میں اب تک 773 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 21 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق آج مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے 1233 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 34 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 16758 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 651 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details