اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے 29 نئے کیسز - اورنگ آباد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 29 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 273 ہو گئی ہے۔

By

Published : May 3, 2020, 4:49 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 29 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 273 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

سنیچر کی رات تک ضلع میں کورونا وائرس کے 244 معاملے تھے اور اس وائرس کے انفیکشن سے نو افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 24 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بھیم نگر سے 11 اور ندنون کالونی سے ایک کورونا وائرس کے مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اتوار کی صبح 17 نئے مثبت معاملے سامنے آئے جس میں 16 معاملے مکند واڑی اور ایک بیج پورا سے ہے۔

غور طلب ہے کہ اورنگ آباد شہر میں 15 مارچ کو پہلے کورونا مریض کی نشاندہی کی گئی تھی، اس کے بعد ڈیڑھ ماہ کی مدت کے دوران شہر میں 53 مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ شہر میں 27 اپریل کے بعد سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details