اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کووڈ 19 کے 17 نئے معاملے - کووڈ 19

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔

covid 19

By

Published : May 7, 2020, 11:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 17 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 376 ہو گئی ہے۔

یہاں 13 مارچ کو پہلا مریض ملا تھا۔ 27 اپریل کو اچانک ایک ہی دن میں 42 مریض ملے تھے۔ اس کے بعد لگاتار یہ تعداد برھتی ہی جا رہی ہے اور اب 17 مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یہ تعداد 376 ہو چکی ہے۔

اورنگ آباد میں اب تک 6548 مشتبہ مریض پائے گئے ہیں جس میں سے کل تک 1860 افراد کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

ضلع میں اب تک 4417 افراد کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے کل 35 نمونے مثبت پائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details