مہاراشٹر: ویرار اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی، 14 کورونا مریض ہلاک - آتشزدگی کے نتیجے میں 13 کورونا مریضوں کی مو
ریاست مہاراشٹر کے پالگھر کے ویرار علاقہ میں واقع اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ویرار کے وجئے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ عملے نے آگ بجھانے کا کام شروع کیا، کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
تھانہ میونسپل کارپوریشن کے ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے افسر سنتوش کدم نے بتایا کہ 'وارڈ میں کل 17 مریض داخل تھے جن میں 14 افراد دم توڑ گئے اور دیگر مریضوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔'
ہلاک شدگان کی شناخت اوما سریش کنگٹکر، نلیش بھوئر، پرتھوی راج ولبھ داس وشنو، رجنی کاڈو، نریندر شنکر شنڈے، جناردن موریشور مہاترے، کمار کشور دوشی، رمیش اپاین، پروین شیو لال گوڑا، امے راجیش راہوت، شیاما ارون مہاترے، سوورنا وٹالے اور سپریہ دیشمکھ کے طور پر ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کو نجی اسپتالوں کی طرف سے ایسے واقعات کے دوران آگ لگنے سے حفاظت کے اقدامات کے انتظامات کی جانچ کے احکام بھی دئے گئے۔