ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ کے کرشنا فیبرکس کمپنی کے منیجر نے گذشتہ دنوں 28 نومبر کو کانگون پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کی تھی.
اس معاملے میں ایڈیشنل کمشنر پولیس انل کمبھیرے کی رہنمائی میں بھیونڈی سرکل 2 ڈپٹی کمشنر پولیس یوگیش چوہان، بھیونڈی ایسٹ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس پرشانت دھول نے ایک ٹیم تشکیل دی۔
موصول اطلاع کے مطابق پولیس نے ملزم نریندر پاٹل، گبر عرف اجے اور سنتوش شنکر کھرٹ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے سوتی کپڑے کے 52 رول کو ضبط کیا جس کی مالیت تقریباً 7 لاکھ 68 ہزار 720 روپے ہے۔
چوری شدہ سامان میں ایک ٹاٹا ٹیمپو بھی شامل ہے۔