شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاج کیے جا رہے ہیں اس احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
سی اے اے کے خلاف مسلسل خواتین کا احتجاج دہلی کے شاہین باغ کے بعد اب مرادآباد کے عید گاہ میدان میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے یہ احتجاج مرادآباد میں مسلسل چھ دنوں سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:بیس مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات: فرانس
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہی خواتین سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ' آج ہمارے اس احتجاج کو چھ دن ہو چکے ہیں اور یہ احتجاج دن و رات چل رہا ہے، اس احتجاج میں خواتین کے ساتھ چھوٹے بچے اور طالب علم بھی شامل ہیں۔