اردو

urdu

ETV Bharat / city

بال وکاس پری یوجنا کے تحت خواتین بیداری پروگرام - قومی تغذیہ ماہ کے تحت بال وکاس پری یوجنا منایا گیا

اس پروگرام میں ضلع کی سبھی آنگن واڑی ورکرز نے حصہ لیا اور خواتین کو آگاہ کیا کہ بچے کی پیدائش سے قبل ماں کو کس طرح سے اپنے کھانے اور پینے کا خیال رکھنا چاہئے۔ وقت پر مقوّی غذا لیتی رہیں۔

قومی تغذیہ ماہ کے تحت بال وکاس پری یوجنا منایا گیا
قومی تغذیہ ماہ کے تحت بال وکاس پری یوجنا منایا گیا

By

Published : Oct 3, 2021, 4:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد تھانہ سول لائن علاقے میں قومی تغذیہ ماہ کے تحت بال وکاس پری یوجنا منایا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع کی سبھی آنگن واڑی ورکرز نے حصہ لیا اور خواتین کو آگاہ کیا کہ بچے کی پیدائش سے قبل ماں کو کس طرح سے اپنے کھانے اور پینے کا خیال رکھنا چاہئے۔ وقت پر مقوّی غذا لیتی رہیں۔

بال وکاس پری یوجنا کے تحت خواتین بیداری پروگرام

پروگرام کے دوران حاملہ خواتین کو مقوّی غذائیں بھی تقسیم کی گئیں اس دوران ایک ایگزیبیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس ایگزیبیشن کا مقصد حاملہ خواتین کو ان اشیاء سے متعلق معلومات فراہم کرانا ہے، جو بچے کی پیدائش سے متعلق ضروری ہیں۔ جیسے دال سبزی اور کھانے پینے کی اشیاء کو ایگزیبیشن میں بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details