مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر سنیتا نام کی ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ہاتھوں میں بینر لئے ضلع انتظامیہ سے معاوضے (Compensation) کا مطالبہ کر رہی ہے کہ تقریبا دو سال قبل اس کے مکان میں آگ لگنے کی وجہ سے اس کا گھر جل کر راکھ ہو گیا تھا اور اس حادثہ میں اس کے خاوند کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت ضلع انتظامیہ نے مدد کرنے کا دلاسہ دیا تھا۔
ضلع انتظامیہ نے معاوضہ دینے کی بات کہی تھی لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے۔