اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: آٹو رکشا یونین کا انتظامیہ سے اسٹینڈ بنانے کا مطالبہ - آٹو رکشا یونین کی پریس کانفرنس

اتر پردیش آٹو رکشا یونین کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ شہر میں چلنے والے آٹو پر کوئی بھی کمپنی اپنے اشتہار لگا دیتی ہے۔ مرادآباد بلدیہ کو چاہیے کہ آٹو پر اشتہار لگانے والی کمپنیوں سے اشتہار ٹیکس وصول کرے۔

اتر پردیش آٹو رکشا یونین کی میٹنگ
اتر پردیش آٹو رکشا یونین کی میٹنگ

By

Published : Nov 14, 2021, 10:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے امبیڈکر پارک میں اتر پردیش آٹو رکشا یونین کے عہدیداروں نے آٹو رکشا چلانے والوں کی کئی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے ایک پریس کانفرنس کر کے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹو چلانے والوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کیا جائے جیسے شہر میں آٹو چلانے والوں کے لئے شہر میں اسٹینڈ نہیں بنا ہوا ہے آئے دن رکشا چلانے والوں کے ساتھ مار پیٹ کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں۔

اتر پردیش آٹو رکشا یونین کی میٹنگ

مزید پڑھیں:مرادآباد: اسمارٹ سٹی مرادآباد میں سڑکوں کی صورتحال خراب

یونین کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ شہر میں چلنے والے آٹو پر کوئی بھی کمپنی اپنے اشتہار لگا دیتی ہے مرادآباد نگر نگم کو چاہیے کہ آٹو پر اشتہار لگانے والی کمپنیوں سے اشتہار ٹیکس وصول کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details