اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد میں یوم اردو صحافت منایا گیا

مرادآباد میں ہر برس کی طرح اس برس بھی یوم اردو صحافت کو 'آئینہ اردو صحافت' کے نام سے منعقد کیا گیا۔

By

Published : Nov 23, 2020, 8:38 AM IST

مرادآباد میں یوم اردو صحافت منایا گیا
مرادآباد میں یوم اردو صحافت منایا گیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے شوکت باغ میں ہر برس کی طرح امسال بھی یوم اردو صحافت منایا گیا۔

مرادآباد میں یوم اردو صحافت منایا گیا

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر یوم اردو صحافت پروگرام 27 مارچ 2020 کو منایا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اس برس بھی یوم اردو صحافت کو 'آئینہ اردو صحافت' کے نام سے منعقد کیا گیا

جب کورونا وائرس میں کچھ نرمی آئی تو اس تقریب کو 22 نومبر کو منایا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے شرکت کی۔

یوم اردو صحافت پروگرام 27 مارچ سنہ 2020 کو منایا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کو ملتوی کر دیا گیا تھا

پروگرام میں اردو دانشوروں نے شرکت کر کے اردو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اس تقریب کی نظامت آل انڈیا آکاش وانیِ ریڈیو رامپور کی اینکر ڈاکٹر رباب انجم نے کی۔

رباب انجم نے کہا کہ مرادآباد میں سرسید احمد خاں کا گیٹ گاگن تراہے پر نصب تھا نگر نگم نے اس گیٹ کو اتار کر کوڑے کے ڈھیر پر پِھینک دیا تاہم مہینوں سے کوڑے کے ڈھیر پر پڑے اس گیٹ کو ابھی تک نہیں لگایا گیا۔

مرادآباد میں یوم اردو صحافت منایا گیا

رامپور شہرت لائبریری کے صدر شین عالم نے اردو پر اپنے خیالات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس تعلیمی جدید دور میں اردو کو نظر انداز کیا جارہا ہے، سکولز میں اردو ٹیچرز کی کمی ہے۔۔

انہوں نے عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے شادی کے دعوت نامے اردو میں چھپوائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details