اردو

urdu

ETV Bharat / city

صحافیوں نے پریس دفتر کا مطالبہ کیا - مرادآباد یونٹ کے صحافی

مرادآباد میں جرنلسٹ یونین نے ونود اگروال کو ایک میمورنڈم دیا اور صحافیوں کے لیے نگر نگم کی طرف سے ایک دفتر مہیّا کرانے کا مطالبہ کیا۔

صحافیوں کی پریس کانفرنس کے ذریعے دفتر کا مطالبہ
صحافیوں کی پریس کانفرنس کے ذریعے دفتر کا مطالبہ

By

Published : Feb 6, 2021, 11:08 AM IST

ریاست اتردیش کے ضلع مرادآباد میں 'یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین' مرادآباد یونٹ کے صحافیوں نے آج مرادآباد مہا پور میں ونود اگروال کو ایک میمورنڈم دیکر مطالبہ کیا ہے کہ شہر مرادآباد میں صحافیوں کے لیے ایک پریس دفتر نگر نگم کی طرف سے مہیّا کرایا جائے۔

صحافیوں کی پریس کے ذریعے دفتر کا مطالبہ

اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ دفتر ملنے کے بعد سبھی صحافی وہاں بیٹھ کر خبریں لکھ سکیں گے اور خاص میڈیا کی میٹنگز بھی کرسکیں گے۔

مرادآباد نگر نگم مہا پور ونود اگروال نے 'یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین' کے عہدیداروں اور اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'میں آپ سب صحافیوں کا استقبال کرتا ہوں جو یونین میں ابھی نئے عہدیدار منتخب کیے گئے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے اور جمہوریت کا چوتھا ستون بھی، یہ صحافی دن بھر کی ہلچل اور شہروں میں ہوئی وارداتوں کو اجاگر کرکے عوام کے سامنے لانے کا کام کرتا ہے'۔

مرادآباد نگر نگم مہا پور ونود اگروال نے کہا کہ 'مرادآباد منڈل کے صحافی میرے پاس پہنچے ہیں اور سبھی نے مانگ رکھی کہ ایک پریس دفتر صحافیوں کو دیا جائے اس لیے میں اس تجویز کو قبول کرتا ہوں اور جلد نگر نگم کی طرف سے پریس دفتر کا انتظام کیا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details