در اصل اترپردیش حکومت کے تعلیمی نئے رولز کے مطابق نجی ہائر سیکنڈری اساتذہ کے لیے 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دینے کا فرمان جاری کیا ہے۔ جس کے خلاف پرائیوٹ اسکولز انتظامیہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی کے نام مرادآباد کے ڈی آئی او ایس کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ '
ان کا کہنا ہے کہ' ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ طلبا کی فیس ہے اس کے علاوہ ان کی کوئی آمدنی نہیں جو تقریباً 3 ماہ سے بند ہے، ایسے میں وہ اس لائق نہیں ہے کہ اساتذہ کو 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دے سکیں'۔