اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعظم خان کے خلاف چارج شیٹ داخل

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے ذریعہ جیا پردہ کے خلاف قابل اعتراض بیان کی وجہ سے مقدمہ کی چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

By

Published : Jul 27, 2019, 8:27 PM IST

ایس پی ارون کمار سنگھ

لوک سبھا انتخاب کے دوران سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے ایک انتخابی ریلی میں بھاجپا امیدوار جیا پردہ کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا لیکن اب پولیس نے اس مقدمہ کی چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ہے۔

اعظم خان کے خلاف چارج شیٹ داخل

ایس پی ارون کمار سنگھ کے مطابق اعظم خان کے بیان کی تحقیق کی گئی جسے جرم کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے اسی وجہ سے ان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب کے دوران 14 اپریل کو شاہ آباد میں سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے سپا امیدوار اعظم خان کے لیے ریلی کی تھی، اسی ریلی میں اعظم خان نے بھاجپا امیدوار جیا پردہ کے تعلق سے قابل اعتراض بیان دے دیا تھا، جس کے بعد اس قابل اعتراض بیان کی چوطرفہ مذمت شروع ہوگئی تھی۔

اعظم خان پر تنقید کے بعد خواتین کمیٹی نے بھی نوٹس جاری کردیا تھا، جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ مہیش کمار گپتا نے شاہ آباد کوتوالی میں اعظم خان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، اسی معاملے میں شاہ آباد پولیس نے اب اعظم خان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details