ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں آج 2759 مختلف مذاہب کے غریب مزدوروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، یہ اجتماعی شادیاں ریاست اترپردیش کے محکمہ لیبر کی جانب سے منعقد کرائی گئی تھیں جس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ متعدد وزیر اور رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
دراصل محکمہ لیبر نے مرادآباد منڈل کے پانچ اضلاع رامپور، مرادآباد، سنبھل، امروہہ اور بجنور میں سے ایسے 2754 مزدوروں کا انتخاب کیا گیا تھا جن کی معاشی حالت بہتر نہیں تھی۔