اردو

urdu

ETV Bharat / city

پیس پارٹی کے یوم تاسیس پر علماء کانفرنس کا انعقاد

دارالحکومت لکھنؤ میں پیس پارٹی کے یوم تاسیس پر ہونے والی تیسری 'علماء کانفرنس' کی تیّاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

Ulema Conference on Peace Party Foundation Day
پیس پارٹی کی یوم تاسیس پر علماء کانفرنس کا انعقاد

By

Published : Feb 7, 2021, 8:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیس پارٹی کی جانب سے 10 فروری 2021 کو اٹل بہاری واجپئی کنوینشن سینٹر میں پارٹی کے یوم تاسیس پر ہونے والی تیسری 'علماء کانفرنس' کی تیّاریوں کو لے کر پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران جٹ گئے ہیں۔

پیس پارٹی کی یوم تاسیس پر علماء کانفرنس کا انعقاد

لکھنؤ میں ہونے والی علماء کانفرنس میں مرادآباد سے پارٹی کے ضلع صدر نادر علی منصوری کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پیس پارٹی کے مرادآباد ضلع صدر نادر علی منصوری نے بتایا کہ 'پارٹی کا قیام 10 فروری 2008 میں ہوا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ مرادآباد سے تقریبا دو بسیں علماء کانفرنس میں پہنچیں گی۔ ہماری پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہی علماء بھی شامل رہیں گے۔ ہماری علماء سے گذارش ہے کہ وہ ہماری اس کانفرنس میں پہنچیں اور لوگوں کو خطاب کریں کیونکہ جس قوم کی قیادت نہیں ہوتی اس قوم کی حفاظت بھی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ کا 'ہنر ہاٹ' کامیاب

نادر علی منصوری نے یہ بھی بتایا کہ سال 2022 کے الیکشن کے نظریہ سے بھی کانفرنس کو دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ اس کانفرنس میں آنے والے الیکشن کے بارے میں بھی تبصرہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details