اترپردیش کے ضلع امروہہ کے دو افراد کی کورونا مثبت رپورٹ آنے سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اب محکمہ صحت گھر کے باقی افراد کی جانچ کروانے میں مصروف ہے۔
امروہہ میں دو افراد کووڈ 19 سے متاثر - coronavirus in amroha
اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں دو افراد کی کووڈ 19 کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت متحرک ہوگئے، دونوں کے کنبے کے باقی لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
امروہہ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر میگ سنگھ نے بتایا کہ حال ہی میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اظہار نامی ایک شخص کو کھانسی، نزلہ اور سانس کی تکلیف کے بارے میں اطلاع ملنے پر ضلع اسپتال لایا گیا تھا اور اس کے نمونے معائنے کے لئے بھیج دیئے گئے تھے۔ دوسری طرف مراد آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم زویا کے رہائشی طالب علم شارق کا بھی نمونہ تفتیش کے لئے بھیجا گیا تھا اور اب دونوں کی کورونا وائرس مثبت رپورٹ آئی ہے۔
اس كے بعد ایک مریض کو ضلع ہسپتال امروہہ اور دوسرے کو مرادآباد کے ٹی ایم یو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. اب ان دونوں کے گھر والوں کو بھی نگرانی میں رکھا گیا ہے ساتھ ہی سبھی کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔