اردو

urdu

ETV Bharat / city

Two Cases Against Sonakshi Sinha: اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف مرادآباد میں دو کیسز درج - etv bharat urdu

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں بالی ووڈ اداکارہ سنہاکشی سنہا کے خلاف پہلے دھوکہ دہی کے معاملے میں کیس درج کیا گیا تھا اوراس کے بعد ناشائستہ الفاٖظ استعمال کئے جانے پر دوسرا کیس درج کیا گیا۔ Two cases have been registered against film actress Sonakshi Sinha

اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف مرادآباد میں دومقدمات درج
اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف مرادآباد میں دومقدمات درج

By

Published : Mar 29, 2022, 5:21 PM IST

وکیل اشوتوش تیاگی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2018 دن 30 ستمبر کو اداکارہ سوناکشی سنہا کا ایک پروگرام دہلی میں منعقد ہونا تھا اور اس پروگرام کے لئے سوناکشی سنہا نے ایک کانٹراکٹ کیا تھا۔جس میں بطور ایڈوانس 37 لاکھ رقم بھی دی گئی تھی۔ لیکن پروگرام میں نہیں پہنچی اور پیسہ بھی واپس نہیں کیا جس کو لے کر مرادآباد کے مقامی پرمود شرما تھانہ کٹ گھر میں 22 فروری سال 2019 کو ایک مقدمہ سوناکشی سنہا کے خلاف درج کروایا تھا۔ دوسرا مقدمہ اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف پرامود شرمانے ناشائستہ الفاظ استعمال کئےجانے پر درج کروایا، جس کی سنوائی 4 اپریل کو ہوگی۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف مرادآباد میں دو کیسز درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details