اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامپور میں کورونا کے بارہ نئے کیسز، دو کورونا مریض کی موت

رامپور میں کورونا کے بارہ نئے مریض کی تصدیق کیے جانے کے بعد ضلع میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

Twelve new cases of Corona in Rampur
رامپور میں کورونا کے بارہ نئے کیسز، دو کورونا مریض کی موت

By

Published : Jul 17, 2020, 8:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں 12 نئے پازیٹیو مریض کی تصدیق کیے جانے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے جبکہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ رامپور

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دو کورونا پازیٹیو مریضوں کی موت ہونے سے ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

نئے کورونا مریض میں سے ضلع اسپتال کے تین ملازمین کے علاوہ محلہ کٹ کئیا کا ایک، کوچہ نقالان کے چار، ہفتہ واری مِلک کا ایک، کوچہ قصاب خانہ گھیر مردان خان کا ایک شامل ہیں۔

چیف میڈیکل افسر کے مطابق جن دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں ایک خاتون جو کہ بچے کی پیدائش کے بعد سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہی تھی اور جب اس کی کورونا جانچ کرائی گئی تو رپورٹ پازیٹیو آئی اور اسی دوران حالت بگڑنے سے خاتون کی موت ہوگئی اور دوسرا مریض جو کہ مرادآباد کے اسپتال میں داخل تھا اس کی بھی علاج کے دوران مرادآباد میں موت ہوگئی۔

ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کنٹینمنٹ اور ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے علاقوں کو ضلع انتظامیہ کے ذریعے سیل کیا جا رہا ہے۔

آج تھانہ گنج کے علاقے بارہ دری محمود خان کے چوراہا اور آس پاس کی سبھی گلیوں کے راستوں کے ساتھ کنیا انٹر کالج کے سامنے کی گلی محلہ کھاری کواں کو بھی بیریکیٹنگ کے ذریعہ سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بارہ دریں محمود خان کا ساکن محکمہ ڈاک کا ملازم کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد علاقے کو سیل کیا گیا ہے، دوسری طرف ضلع انتظامیہ کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری ہدایات کے مطابق چند احتیاطی احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں کام کی جگہ پر صفائی کا مکمل خیال رکھنا، بار بار چھوئی جانے والی چیزوں کا سینیٹائزیشن کرنا، لفٹ کے بٹن کو کاغذ لگا کر دبانا، سیڑھی چڑھتے وقت ریلنگ کو چھونے سے گریز کرنا، اگر آپ داہنے ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو دروازے وغیرہ کھولنے کے لیے بائیں ہاتھ کا استعمال کرنا، اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونے یا سینیٹائز کرنے پر خاص خیال رکھنا، گلے اور ہاتھ ملانے سے بچیں، آپس میں کسی طرح کی چیزوں کا تبادلہ نہ کریں، ضرور ی کاغذات کا بھی تبادلہ نہ کریں اور ایک دوسرے سے دور الگ بیٹھ کر کھانہ کھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details