تاجروں کا کہنا ہے کہ' تاجر طبقہ نے لاک ڈاؤن میں حکومت کا بھرپور تعاون کیا مگر حکومت کی جانب سے تاجروں کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' لاک ڈاؤن چار میں اب حکومت کو کوئی ایسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے جس سے کورونا وائرس کے خطرے سے بھی بچا جا سکے اور ملک کی ٹھہری ہوئی معیشت کو بھی رفتار دی جاسکے'۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے مدنظر ابھی یہ تصویر صاف نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن 4.0 میں کہاں کیا رعایتیں دی جائیں گی۔
اس سلسلے میں رامپور کے تاجر کافی تشویش میں نظر آ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن 4.0 پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیوپار منڈل کے صدر شیلیندر شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' نہ تو ریاستی حکومت اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون میں ضلع میں کیا انتظامات رہیں گے اس متعلق ہمیں ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا ہے۔'