ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ٹوئیٹ کرکے ویر عبدالحمید کو خراج تحسین پیش کیا۔
ویرعبد الحمید کے یوم پیدائش پر کنور دانش کا خراج تحسین انہوں نے کہا کہ "1965 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف بے مثال جرات و ہمت کا مظاہرہ کرنے والے پرم ویر چکریافتہ شہید ویر عبدالحمید کو ان کی یوم پیدائش پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں"۔
انہوں نے ویر عبد الحمید کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "شہید ویر عبدالحمید کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں تنہا پاکستان کے سات ٹینک تباہ کردیئے تھے"۔
واضح رہے کہ ویر عبد الحمید یکم جولائی 1933 کو اترپردیش میں ضلع غازی پور کے دھام پور گاؤں میں ایک معمولی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔
ویر عبدالحمید 1965 کی جنگ میں شہید کردیے گئے تھے، ان کی اس بے مثال جرات و ہمت اور قربانی کے لیے انہیں 16 ستمبر 1965 کو پرم ویر چکر کا ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔