اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: تربیتی کیمپ کا انعقاد - training camp at marriage hall by Jamiate Ulema Hind Muradabad Unit

ریاست اترپردیش ضلع مرادآباد میں جمعیت علماء ہند مرادآباد یونٹ کی جانب سے میریج ہال میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جمعیت علماء ہند مرادآباد یونٹ کی جانب سے میریج ہال میں تربیتی کیمپ

By

Published : Oct 12, 2019, 7:37 PM IST

تربیتی کیمپ میں متعدد علماء کرام نے جدید دور میں تعلیم کے حصول پر روشنی ڈالی۔

مولانا عبدالمنان نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں ہر انسان کے پاس تعلیم کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

جمعیت علماء ہند مرادآباد یونٹ کی جانب سے میریج ہال میں تربیتی کیمپ

انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے آپ کو چین ہی کیوں نہ جانا پڑے اس جملے کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کی آپ چین جا کر تعلیم حاصل کریں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی حالت میں چاہے آپ کو کتنی بھی دور جانا پڑے لیکن ہر حال میں تعلیم حاصل کرو چین کا مطلب دوری سے ہے چین جانے سے نہیں۔

اسی کے ساتھ تعلیم پر زور دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جدید دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں رہنماؤں کو سیاست میں بھی حصہ داری لینی چاہیے۔

دنیا میں کامیابی کا راستہ تعلیم کے میدان سے ہی ہوکرگزرتا ہے لہذا آج کا نوجوان اگر قیادت میں آگے بڑھتا ہے تو اس کے پاس بھی تعلیم کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

تعلیم ہی انسان کو جینے کا سلیقہ سکھاتی ہے اور بڑوں کا ادب کرنا سکھاتی ہے، تعلیم کو صرف اور صرف سرکاری نوکریوں کے نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details